مسلسل ناکامیاں: شان کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل شکستوں کے سبب ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد شان مسعود کا بطور ٹیسٹ کپتان مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی۔
قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے 3، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 2 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوا دیا، وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو اور تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کے ہیڈ کوچز کا اہم اجلاس جلد متوقع ہے جس میں قائدانہ کردار کیلئے نئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔