پی پی ایس سی امتحانات: لاہور سمیت 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی، چاروں شہروں میں امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا، چار شہروں میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15 ہزار امیدوار مختلف امتحانات میں شریک ہونگے۔