آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں: گورنر پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بہتر کیا تھا، آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وقت پر انصاف نہ ملنا بھی ایک نا انصافی ہے، بلاول بھٹو کا اس حوالے سے اہم اقدام ہے، تین نسلوں سے لوگوں کے عدالتوں میں فیصلے نہیں ہوتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی پی پی کی تاریخ ہے کہ کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا، جب بھی رگڑا لگانا ہوتا ہے پی پی پی کو ہی لگایا جاتا رہا ہے اور ایک پارٹی کو فیور دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کبھی فرد واحد کی حمایت نہیں کی، پی پی پی کی سیاست صاف شفاف تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پی پی پی کا آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی پی پی کو پہلے جلدی تھی نہ اب ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو مسودہ دیا ہے، ان کے پی ٹی آئی سے بھی تعلقات ہیں، امید ہے وہ ان سے شیئر کر لیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم متفقہ طور منظور ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں