اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اے این ایف کی جانب سے 5 مختلف کارروائیوں میں3.445 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد ، کوہاٹ، ملتان ، ڈی جی خان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 1 کلو ہیروئن ،750  گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو 695گرام آئس برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کی جانب سے تعلیمی اداروں کےطلباء کو منشیات فروخت کرنے کابھی اعتراف کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں