مریدکے : زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ، دادا اور پوتا جاں بحق

مرید کے : (دنیانیوز) مرید کے ٹاؤن میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دادا اور پوتا جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں دادا عبدالطیف، پوتا عبیداللہ جبکہ بیٹا تنویر زخمی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں