ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
شارجہ: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتو 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایملیا کر اور لی کیسپرک نے 2،2 جبکہ ایڈن کارسن نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 17ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلیمر 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔