آئینی ترامیم پر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کیلئے اسحاق ڈار کل کراچی جائیں گے
اسلام آباد:(دنیانیوز) آئینی ترامیم پر پارلیمانی جماعتوں سےمشاورت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفاقی حکومت کےنمائندوں، ایم کیوایم قیادت سےبہادر آباد میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد آئینی ترامیم کےمجوزہ ڈرافٹ پر ایم کیوایم کو اعتماد میں لے گا، حکومتی وفد میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی شامل ہوں گے۔