حیدرآباد : کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے سٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔
تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔