ایس سی او کانفرنس: پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے، لیاقت بلوچ
لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخر کرے، حکومت عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مانے، آئینی ترمیم کا فیصلہ حکومت کا ہے تو اس نے کوئی تیاری نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اقتصادی وفد کا دورہ پاکستان سے مضبوط دوستی کا پیغام ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردی ملک دشمن حملہ ہے، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔