عمران خان سے ملاقات کرادیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے: وقاص اکرم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادیں تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، جن کے پاس طاقت ہو ذمہ دار بھی وہی ہوتے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔