اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے لبنان سے امن فوج نکالنے کا مطالبہ کردیا
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فِل کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
نیتن یاہو نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں، یونی فل افواج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کردیا گیا ہے۔