عارفوالہ میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق
عارفوالہ: (دنیا نیوز) ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ پاکپتن روڈ پر 17 والی پلی کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔