شہر قائد میں 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 6 افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت عادل، سید رضا، جنید، جعفر، حماد اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ اب حالات کنٹرول میں ہیں ایک گروپ کے چار اور دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں تمام افراد کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، علاقے میں پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں