جیل مینوئل کےمطابق عمران خان سےملاقات نہیں کرائی جارہی : عابد زبیری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری نے کہا ہے کہ جیل مینوئل کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرائی جارہی ہے ۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےتمام قیدیوں سےملاقات پرپابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رات کےاندھیرےمیں یہ ترامیم پاس کرنا چاہتےتھے، وکلا ترامیم کےخلاف متحد ہے، آئینی ترمیم سےپوری عدالت کوہی لپیٹا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئینی عدالت قائم کرکے عدلیہ کوکنٹرول کرنا چاہتے۔