لاڑکانہ : اراضی تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گاؤں موریا فقیر میں دو گروپوں میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اراضی کا تنازع دو افراد کی جان لے گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والے افراد میں عبدالطیف موریو اور مجاہد آگانی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں