کوہستان میں پولیس وین حادثے کا شکار،2 اہلکار جاں بحق
پشاور:(دنیا نیوز) کوہستان میں پولیس وین حادثے کا شکار ہونے سے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سازین میں پیش آیا ، جہاں تیز رفتاری وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے دو اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں اہلکاروں کی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔