پاکستان کیخلاف کھیلنا اعزاز کی بات، بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے: پوٹس

ملتان: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر میتھیو پوٹس نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر میتھیو پوٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے دن ہمارے فاسٹ باؤلرز نے اپنی پوری کوشش کی، پارٹنرشپ کو توڑنا بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کے حوالے سے کوچ جیمز اینڈریسن سے کافی کچھ سیکھتا ہوں، ملتان میں موسم کافی گرم ہے، مجھے لگتا ہے سیمرز کے لئے ملتان پچ میں ابھی بھی کافی کچھ ہے۔

 انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یہاں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کرس ووکس اور جیمی اینڈرسن نے ٹپس دیں، گرم موسم میں ڈسپلن کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں