کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی شعیب میمن نے بتایاکہ گرفتار ملزموں میں عمران اور مظہرشامل ہیں، شہری عبدالمالک بینک سے 10 لاکھ روپے نکال کر لارہا تھا، دو موٹرسائیکل پر تین ملزموں نے لوٹ مار کے دوران اندھا فائرنگ کردی، فائرنگ سے باپ عبدالمالک جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مقتول کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دو ملزم فرار ہوگئے تھے جن کو گرفتار کرلیا گیا۔