خیبر پختونخوا اسمبلی ممبران کیلئے بلیو پاسپورٹ جاری کرانے کی قرار داد منظور

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی ممبران کے لئے بلیو پاسپورٹ جاری کرانے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

بلیو پاسپورٹ جاری کرانے کے لیے قرار دادا احمد کنڈی نے پیش کیا، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ممبران کے لئے تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے۔

متن کے مطابق ایم این ایز اور وفاقی سیکرٹریز کو تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی ممبران کو بھی تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں