سینیٹ کے جمعہ کو طلب کئے گئے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

سینیٹ کے جمعہ والے دن کے اجلاس میں آئینی ترمیمی بل ایجنڈا کا حصہ نہیں، سینیٹ اجلاس میں کل تین کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ایمل ولی خان بلوچستان یونیورسٹی میں بھوک ہڑتال اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کی صدر مملکت کے دونوں ایوانوں سے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ایجنڈے کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں