قلات: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

قلات: (دنیا نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر مرجان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پردم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں