عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے سلمان اکرم راجہ ، علی بخاری، شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس ارباب محمد طاہر کل نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں