انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مشرقی انڈونیشیا میں گزشتہ رات ایک آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد کے دیہات آگ کے گولوں اور راکھ کی زد میں آ گئے یہ بات مقامی حکام نے بتائی جبکہ اس دوران انہوں نے بلند ترین الرٹ جاری کر دیا۔

فلورز کے مشہور سیاحتی جزیرے پر واقع ایک 1,703 میٹر (5,587 فٹ) بلند جڑواں آتش فشاں ماؤنٹ لیوتوبی لاکی-لاکی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے پھٹ گیا جس سے حکام کئی دیہات خالی کروانے پر مجبور ہو گئے۔

ملک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ آتش فشانی سے 10,295 افراد متاثر ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں