خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل آ گیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہیں، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں