میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا پہنچ گئے
جنیوا:(دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا میں تین سے چار روز قیام کریں گے، قیام کے بعد نواز شریف واپس لندن آئیں گے، سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب جنیوا میں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی اور اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔
واضح رہے مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا ۔