ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک امن، سلامتی کیلئے ملکر کام کرینگے: یوسف رضا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشار کا اظہار کیا۔

قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے لئے مل کر کام کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور میں جنگ زدہ علاقوں میں سلامتی، تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لیے کوششیں کریں گے اور امید ہے امریکی انتظامیہ عالمی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی پاکستان اور عالمی برادری دونوں کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں