منی پور میں تشدد و خونریزی کی نئی لہر، 3 افراد قتل، 17 گھر اور دکانیں نذر آتش

منی پور : (دنیا نیوز) مودی سرکار نے اپنے تیسرے دور حکومت میں بھارت کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا محور بنادیا۔

بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور خون ریزی کی نئی لہر کے دوران میتی ملیشیا کےمسلح عسکریت پسندوں نے کُکی قبیلے کے باشندوں پر حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے، حملے کے دوران 17 گھروں اور تین دکانوں کو بھی نظر آتش کیا گیا۔

مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کی جا چکی ہیں۔

مودی حکومت منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں