اسرائیل فلسطین کا وجود مٹانے پرتلا ہوا ہے: ترک صدر

ریاض: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کا وجود مٹانے پر تلا ہوا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، آپس کے اختلافات بھلا کر اس مسئلہ پر یکجا ہونا چاہئے۔

رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کشیدگی میں اضافے پر کام کر رہی ہے اور امداد کی ترسیل کی اجازت نہیں دیتی، اسرائیل دو ریاستی حل کو منسوخ کرنے اور فلسطینیوں کی اپنے ملک میں واپسی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لئے فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں