اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین پر تشدد: کے پی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
پشاور: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین پر تشدد کیخلاف خیبر پختونخوا حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیرقانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ 25 سے 27 نومبر کو پرامن احتجاج کیا گیا، مگر احتجاجی مظاہرین پر بربریت کی گئی اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر حکومت خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔