وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس میں کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بانی کے سپاہی ہیں کسی اور کے نہیں، کور کمیٹی کے ممبران نے مرکزی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ کارکنان کو نہ نکالنے پر کور کمیٹی ممبران سابق صدرعارف علوی پر برس پڑے، بشریٰ بی بی عارف علوی کی حق میں بول پڑیں، اجلاس میں شوکت یوسف کے بشریٰ بی بی کے حوالے سے بیان پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق سپیکرمشتاق غنی نے شوکت یوسفزئی کی حمایت کی، بشریٰ بی بی نے شوکت یوسفزئی کے بیان پر ناراضگی کا اظہارکیا، ممبران نے قیادت سے سوال کیا کہ کون کارکنوں کو لیڈ کریگا، یہ فیصلہ کیوں نہیں ہوا۔