جاپان: ہڈیوں کے درد کا ’جان لیوا‘ طریقہ علاج دریافت
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں ماہرین صحت نے ہڈیوں کے درد کا ’جان لیوا‘ طریقہ علاج دریافت کر لیا۔
عام طور پر جاپانی شہری سخت محنت کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور وہ دورانِ ڈیوٹی طویل وقت تک اپنی نشست پر بیٹھے رہتے ہیں جس کے باعث انہیں جسم میں طرح طرح کی تکالیف جوڑوں کا دور، جسم میں سختی اور دیگر امراض کی شکایات ہوتی ہیں۔
ماہرین صحت نے علاج کیلئے جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید مریض کا دم گھٹ جائے گا۔
اس طریقہ علاج میں مریض کے جسم میں پیدا ہونے والی سختی اور تکلیف کو دور کرنے کیلئے اس کو ایک بڑی سی چادر میں لپیٹ کر کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
مریض کو ایک چادر میں لپیٹنے کے عمل کو (اڈلٹ باڈی) ریپنگ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت متاثرہ شخص کے جسم پر ایک کپڑا لپیٹا جاتا ہے کہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف نہ ہو جبکہ یہ کپڑا 15 سے 20 منٹ تک باندھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے جو بظاہر دیکھنے میں تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس جاپانیوں کی بڑی تعداد اس انوکھے طریقہ علاج کو اپنا رہی ہے۔