گورنر خیبرپختونخوا کی اے پی سی میں پی ٹی آئی کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

پشاور:(دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پی ٹی آئی نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مظلوم، نہتے اور پرامن شہریوں کے قتلِ عام میں خاموش سہولت کاری کرنے اور سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر فیصلہ کیا،  پیپلزپارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں، صوبے کے عوام کے ایشوز کے حل پر پختونخوا حکومت سنجیدہ ہے، گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ ان پٹ صوبائی حکومت کو بھجوائیں گے تو صوبائی حکومت ضرور اسے زیرِ غور لائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں