سعودی، ملائیشیا رابطہ کونسل کا اجلاس، دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ملائیشیا رابطہ کونسل کا پہلا اجلاس ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ملائیشیا کے ہم منصب داتو سیری اوتاما محمد حسن نے مشترکہ طور پر کی، اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا فروغ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں سیاست، سکیورٹی، دفاع، توانائی، معیشت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت کئی شعبوں پر بات کی گئی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، مشترکہ تشویش کے دوطرفہ، علاقائی وبین الاقوامی امور پر مشترکہ مؤقف کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، دونوں ممالک نے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

بعدازاں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے سے استثنیٰ سے متعلق معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں