شیخوپورہ میں بذریعہ قرعہ اندازی20کسانوں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم
شیخوپورہ:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب 295 کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے 20 خوش نصیب کسانوں و کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں ، کاشتکاروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین اور تاریخی پیکیج دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے، کاشتکار حکومت پنجاب کی سہولیات سے استفادہ کر کے زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے تاریخی کسان پیکیج متعارف کروایا ہے، گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت فی ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام سہولیات انکی دہلیز تک بآسانی پہنچائی جا رہی ہیں ۔