مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ: تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ کروڈ کی قیمت 9.2 فیصد بڑھ گئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ ائل کی نئی قیمت 100.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی 9.7 فیصد مہنگا ہوا، امریکی تیل ڈبلی وٹی آئی کی قیمت 95.73 ڈالر فی بیرل مقررکر دی گئی۔
عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق جنگ تیل کی سپلائی میں بڑی رکاوٹ بن گئی، خام تیل کی پیداوارمیں80 لاکھ بیرل یومیہ کمی آگئی، پٹرولیم مصنوعات سے متعلق مزید 20 لاکھ بیرل یومیہ سپلائی بھی متاثر ہوئی، خلیجی ممالک نے پیداوار کم کردی۔
بین الاقوامی بحری تنظیم نے اگلے ہفتے ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا، میری ٹائم آرگنائزیشن کا اجلاس 18 اور 19 مارچ کو لندن میں ہوگا۔