یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے کم عمر لڑکوں کے دل دہلا دینے والے انکشافات

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں کو مالاکاسا کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

تمام پاکستانی لڑکوں نے یونان میں پناہ کی درخواست جمع کرا دی، حادثے میں جاں حق 5 پاکستانیوں کی میتیں آج ایتھنز منتقل کی جائیں گی، ڈیڈ باڈیز کو اگلے ہفتے ایتھنز سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں نے ’دنیا نیوز‘ کی ٹیم سے ملاقات کی، دل دہلا دینے والے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا، کہا 55 گھنٹے مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے، لیبیا سے یونان تک موت کا کھیل آنکھوں سے دیکھا۔

کم عمر بچوں نے مزید کہا کہ نصیحت کرتے ہیں کہ بیرون ممالک جانے کیلئے کبھی بھی غیر قانونی راستہ اختیار نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں