کراچی: تیز رفتار ٹرالر تلے کچلے جانے سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرالر مزید 2 جانیں نگل گیا۔

جام صادق پل پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت رضوان اور روحان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے باپ بیٹے کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں