پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرنے پر کام شروع

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرنے پر کام شروع کردیا گیا، وفاقی محکمہ انڈسٹری و پروڈکشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی تجاویز طلب کرلیں۔

دستاویز کے مطابق پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کرائی جائیں گی، پاکستان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے سالانہ 200 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتا ہے، بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ماحول اور انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

حکومتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اب تک پاکستان میں 51 کمپنیوں نے لائسنس حاصل کیا ہے، پاکستان میں دو،تین اور چار وہیل الیکٹرک وہیکلز چلائی جائیں گی، کمپنیوں کی دلچسپی بڑھانے اور پالیسی کو نافذ العمل بنانے کے لیے مراعات اور سہولیات دی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان 2019 میں کیا تھا لیکن کورونا وباء کے دوران اس پالیسی پر کام بند ہو گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں