ملک کے مختلف شہروں میں سردی برقرار، اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ہوگیا
لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا، سکردو میں منفی 9، زیارت منفی8، کوئٹہ، گلگت میں منفی7،استور اور دالبندین میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔