اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

نیویارک: (دنیا نیوز) غزہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سےقرارداد منظورکر لی گئی۔

ناروے کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں137 ووٹ پڑے، امریکا اوراسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی،22 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت سے گریز کیا۔

قرارداد میں فلسطینیوں کے شہری حقوق کو اسرائیلی یلغار سے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں