ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں ابر رحمت کی پیشگوئی
لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہی بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا، پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑی، لہہ اور سکردو میں پارہ منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، گلگت میں درجہ حرارت منفی8،قلات میں منفی سات، استوار، کوئٹہ اور زیارت میں منفی6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چترال، دیراور کالام میں منفی5، راولا کوٹ اور ہنزہ میں پارہ منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔