پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 636 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1991 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 10 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 27 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں