روس کا یوکرین کو نیٹو کا فراہم کردہ ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی مسلح افواج نے نیٹو کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ ایف ۔16 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے خطوں کے انضمام کے لئے روس کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے شریک چیئرمین ولادیمیر روگوف نے محاذ جنگ سے ٹیلی گرام پر لکھا کہ یوکرینی ایف 16 لڑاکا طیارہ خطے پر میزائل حملہ کرنے کی پوزیشن میں تھا لیکن اس کو مار گرا لیا گیا۔

واضح رہے کہ روس کی نجی کمپنی فوریز نے نیٹو کے رکن ممالک کی طرف سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے ایف ۔16 لڑاکا طیاروں میں سے پہلا طیارہ مار گرانے والے کو ڈیڑ ھ کروڑ روبل (ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر) انعام دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں