عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں: اعجاز الحق
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ مسلم لیگ’ضیا‘اعجازالحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، تحریک انصاف کےمطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں، پی ٹی آئی کےکیسزعدالتوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، مذاکرات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہےہیں۔
اعجازالحق کا کہنا تھا کہ 24نومبر سے قبل کچھ لوگوں نےبانی پی ٹی آئی سےخفیہ ملاقاتیں کیں،اب مذاکرات پرکافی پیشرفت ہوچکی تھی ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات مختلف ہوتے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس کا ریفرنس دوبارہ لا کرعدلیہ نے اپنا وقارمجروح کیا، رجیم چینج کےفوری بعد انتخابات ہوجاتےتویہی حکومت بنتی۔
سربراہ مسلم لیگ ’ضیا‘ کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی حکومت کوبچانا چاہتا تھا، مجھےعلم تھا متبادل نظام ڈیلیورنہیں کرسکےگا، بانی پی ٹی آئی سے کہا جنرل باجوہ سےاپنےمعاملات درست کریں۔
اعجازالحق نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نےبانی پی ٹی آئی کوآرمی ہاؤس ملنے کا پیغام دیا، وزیرآباد حملے کے باعث میٹنگ نہ ہوسکی۔