کرائے کے قاتل نے عمرہ کے ٹکٹ کے عوض شہری کو قتل کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کرائے کے قاتل نے عمرہ ٹکٹس کے عوض شہری کو مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا جس کا معاوضہ دو عمرے کے ٹکٹس تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ یکم جنویر کو سبزہ زار کے علاقے میں شہری ریاض کا قتل ہوا تھا جس میں ملوث شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو دو عمرے کے ٹکٹس، موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے دینےکا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں