شہروں کومعاشی اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید
راولپنڈی:(دنیا نیوز) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائےموسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ شہروں کومعاشی اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی میں ’سبز سڑک منصوبے‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ سبزسڑک منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، عوامی اورنجی شعبے کو پائیدار مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہروں کومعاشی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے،ماحول کی حفاظت کرناسب پرلازمی ہے، یہ منصوبہ شہری ماحولیاتی مسائل کا جدید حل پیش کرتا ہے۔
رومینہ خورشید عالم کا مزید کہنا تھا کہ سبزسڑک منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کی علامت ہے، کاروباری برادری کا سبز معیشت کیلئے کردار اہم ہے۔