نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔