امارات نے 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق کالعدم اخوان المسلمون جماعت سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، فہرست میں 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔