انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کا شکار، 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی، ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنا لیا۔

مارک ووڈ نے کہا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں، مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں