وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ 26-2025 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جب کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیے جانے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصد الاؤنس ملنے کا امکان ہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین زیادہ ریلیف کے منتظر ہیں، گریڈ 17 سے 22 والوں کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس سلیب میں بھی ردوبدل کر کے ٹیکس چھوٹ کی سالانہ حد 6 لاکھ روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں